7 جون 2014 - 10:02
شام میں سرگرم دہشتگرد، یورپی ممالک کے لئے خطرہ

روسی صدر ولاديمير پوتين نے شام میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے کے حوالے سے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے۔

ابنا: ولاديمير پوتين نے کہا کہ اگر صحیح اقدامات نہ کئے گئے تو ممکن ہے کہ شام دہشت گردی کے بے قابو خطرے کے مرکز میں تبدیل ہو جائے۔  ولاديمير پوتين نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد اور انتہا پسند شام میں سرگرم ہیں اور کچھ وقت کے بعد یورپی ممالک کو بھی وہ اپنی زد میں لے لیں گے۔

 روس کے صدر نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گرد اور انتہا پسند بہیمانہ اقدامات کرکے بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں۔

پوتين نے کہا کہ وہ سب سے زیادہ اس بات سے فکر مند ہیں کہ القاعدہ شام میں موجود ہے اور کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کر رہا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ شام کو دہشتگردی اور تکفیری خطرے سے بچانا ضروری ہے تاکہ آہستہ آہستہ شام ایک ترقی یافتہ اور توانا ممالک میں تبدیل ہو سکے۔

.......

/169